ن لیگ کو وزیراعظم کا ووٹ دے کر بھی اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں،فیصل کریم کنڈی

345

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم ن لیگ کو وزیراعظم کا ووٹ دے کر بھی اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ملاقات میں بات چیت ہوئی، عددی برتری تو آزاد امیدواروں کو بھی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، سی ای سی کے سامنے تجاویز رکھی جائیں گی، فیصلہ سی ای سی میں ہو گا، اگر پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو وزیراعظم نہیں بنتے تو پیپلز پارٹی کو اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے، پی ڈی ایم پارٹ ٹو آتی ہے تو میرے خیال میں اچھے طریقے سے نہیں چل سکتے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک کی معاشی اور سکیورٹی صورتِ حال بہت خراب ہے، بہت سے چیلنجز ہیں جن کا حکومت کو سامنا ہو گا، اگلی حکومت بہت مسائل کا شکار بھی ہو گی، اس کے پاس اکثریت بھی نہیں ہو گی۔پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ سی ای سی میں فیصلہ ہو گا کہ سندھ میں کس کو وزیراعلیٰ بنانا ہے، بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ن لیگ کی پنجاب میں حمایت کرتے ہیں تو ن لیگ بلوچستان میں ہماری حمایت کرے۔