لاہور: صدر پیپلز پارٹی (پی پی) آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی بلاول زرداری سے مسلم لیگ ن شہباز شریف کی بلاول ہاؤس میں ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں سیاسی تعاون پر اصولی اتفاق ہوگیا، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کے لئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں جماعتوں کے قائدین نے اصولی اتفاق کیا ہے کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔
پی پی قیادت نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے، عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔