اسلا م آباد: عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست جیتنے والے 5 امیدواروں نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد حیثیت سے انتخابی میدان میں اترنے والے 4 امیدواروں نے ن لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا جب کہ حلقہ این اے 146 سے جیتنے والے پیر ظہور حسین کی شمولیت کا دعویٰ مسلم لیگ ن کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ن لیگ میں شامل ہونے والوں میں حلقہ این اے 54 سے جیتنے والے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ، این اے 48 سے راجہ خرم نواز اور این اے 253 سے میاں خان بگٹی، حلقہ این اے 189 سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار سردار شمشیر مزاری شامل ہیں۔
دوسری جانب ن نے دعویٰ کیا ہے کہ حلقہ این اے 146 سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار پیر ظہور حسین قریشی بھی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔