اسلام آباد:ملک بھر سے عام انتخابات کے حوالے سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک کی پیش رفت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 93، ن لیگ نے 78 ، پیپلز پارٹی نے 54 ،ایم کیو ایم نے 17، مسلم لیگ ق نے 3، استحکام پاکستان پارٹی نے 2،جمعیت علمائے اسلام نے 2 ، ایم ڈبلیو ایم، بی این پی اور مسلم لیگ ضیا کو قومی اسمبلی میں ایک ایک نشست حاصل ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار:
میڈیا ذرائع کے مطابق اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3سوات کے تمام 309 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلیم رحمان 81411 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم ليگ ن کے واجد علی خان 27861 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 13 (بٹگرام) کے تمام 278 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد نواز خان 24686 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ پاکستان راہ حق پارٹی کے عطا محمد 18130 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 17 ایبٹ آباد 2 کے تمام 324 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی خان جدون 97177 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔مسلم ليگ ن کے محبت خان اعوان 44522 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 30 پشاور کے تمام 267 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شاندانہ گلزار خان کامیاب ہو گئیں۔ انہوں نے 78971 ووٹ حاصل کیے جب کہ جے یو آئی کے ناصر خان 20950 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 لاہور کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر 78803 ووٹ کامیاب قرار پائے۔مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر 70597 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
مسلم لیگ کے امیدوار:
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 راولپنڈی کے تمام 311 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے ملک ابرار احمد 78542 ووٹ لے کر جیت گئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 67101 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58 چکوال سے ن لیگ نے میدان مار لیا۔ تمام459 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق ن ليگ کے میجر (ر)طاہر اقبال 115974 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے ایاز امیر 102537 ووٹ حاصل کرسکے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق شہبازشریف 63953 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 167 بہاولپور 4 کے تمام 301 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد عثمان اویسی 78970 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جب کہ آزاد امیدوار ملک عامر یار وارن 42500 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار:
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 202 خیرپور1 سے پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ جیت گئیں۔ تمام 305 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق نفیسہ شاہ 121756 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ جی ڈی اے کے سید غوث علی شاہ 26745 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 217 ٹنڈو اللہ یار کے تمام 331 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے تحت پیپلز پارٹی کے ذوالفقار بچانی 115000 ووٹ لے کر جیت گئے جب کہ جی ڈی اے کی راحیلہ مگسی 69900ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔
غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق این اے 230 ملیر سے پی پی پی سید اغارفع اللہ 32072 ووٹ لے کر کامیاب جیت گئے ۔این اے 231 مین پی پی پی حکیم بلوچ 43634 ووٹ لے کر کامیاب۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 199 گھوٹکی 2 کے تمام 365 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجےکے مطابق پیپلز پارٹی کے علی گوہر مہر 154832 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ جے یو آئی ایف کے عبدالقیوم 40204 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔