اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تاحال عام انتخابات کے مکمل نتائج موصول نہ ہوسکے۔
الیکشن کمیشن کو بلوچستان کی 10 قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج کا انتظار ہے۔
ای سی پی نے کہا کہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 7 نشستوں کے نتائج تاحال موصول نہیں ہوئے جبکہ صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں کے نتائج بھی آنا باقی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کی تمام قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے نتائج جاری کئے جاچکے ہیں۔