9 مئی واقعات: شیخ رشید کو رہا کردیا گیا

277
released
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں رہا کردیا۔

ہفتے کے روز شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا جبکہ شیخ رشید احمد کے وکلا سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے شیخ رشید کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔

شیخ رشید نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا تیسرا چلہ ہے۔ میں نے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا۔ میں جیل میں تھا مجھے کچھ پتا نہیں ملک میں کیا ہو رہا ہے۔