کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 32 سے کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 32 چاغی کے تمام 91 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صادق سنجرانی کامیاب ہوئے۔