فیصل آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کو ان کے آبائی حلقے ہی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو فیصل آباد سے اپنے آبائی حلقے ہی میں شکست ملی۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 کے تمام 377 پولنگ اسٹیشنز سے ملنے والے غیر حتمی غیر سرکاری انتخابی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ ایک لاکھ 31 ہزار 996 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ مسلم ليگ ن کے رانا ثنا اللہ خان ایک لاکھ 12 ہزار 403 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔