این اے 120 لاہور سے (ن) لیگ کے ایاز صادق کامیاب

337
the national mainstream

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 لاہور 4 سے مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں این اے 20 لاہور 4 کے تمام 229 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔ 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور 4 سے ایاز صادق 68 ہزار 143 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آ زاد امیدوار عثمان حمزہ اعوان 49 ہزار 222 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔