مریم نواز این اے 119 لاہور سے کامیاب ہوگئیں

281

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز این اے 119 لاہور 3 سے کامیاب ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق این اے 119 لاہور 3 کے تمام 338 پولنگ اسٹیشنزکے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی مریم نواز 83855 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔ 

ذرائع کے مطابق غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شہزاد فاروق 68376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔