انتخابی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

320

اسلام آباد: انتخابی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

اسلام آباد پولیس کے آفیشل ایکس اکائونٹ پر جاری پوسٹ کے مطابق اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ قانون کا احترام سب پر لازم ہے، کسی بھی ہنگامہ آرائی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جبکہ الیکشن کی صورتحال سے متعلق اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ پر امن الیکشن کے انعقاد میں تعاون پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی شکر گزار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 یا آئی سی ٹی 15ایپ پر اطلاع دیں۔

واضح رہے الیکشن نتائج نہ آنے کی وجہ سے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان پولنگ اسٹیشنز کے باہر نتائج کے اعلان کے لیے منتظر ہیں۔