انتخابات:سیل لگ چکی، بیوپاری اسلام آباد آ چکے ہیں، فیصل واوڈا

404
IPPs have sucked people's blood

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے انتخابی نتائج سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیل لگ چکی ہے، بیوپاری اسلام آباد آ چکے ہیں۔

نجی ٹی وی کی نشریات  میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مک گیا شو، گو نواز گو۔  کراچی میں سرپرائز ہوگا، ایم کیو ایم کچھ زیادہ ہی سیٹیں لے رہی ہے۔ پیپلزپارٹی آزادامیدواروں کےساتھ اپوزیشن میں بیٹھےگی تو 6،7 ماہ میں سارا مک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں جوکہہ رہاہوں آئندہ 72 گھنٹوں میں سامنے آجائے گا۔توقع یہی تھی کہ آزاد امیدوار کو برتری رہےگی۔آزاد کے کھیل میں جونیجو کے دور کو یاد رکھنا چاہیے۔اسلام آباد میں ونٹر فیئر کھل چکی ہے، 12 بجے پتا چل جائےگا۔لولا لنگڑا اقتدار بھی ن لیگ کا آخری اقتدار ہوگا۔پی ٹی آئی کی مقبولیت نفرت کی بنیاد پر پڑی ہے، پی ٹی آئی کی اپنی مقبولیت اور پی ڈی ایم حکومت سے نفرت ایک لہرکی بنیاد بنی۔