ڈاکٹر سویرا پرکاش نے شکست تسلیم کرلی، ووٹرز کا شکریہ ادا کیا

499

بونیر: خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں پی کے 25 کی جنرل نشست سے عام انتخابات میں حصہ لینے والی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سویرا پرکاش نے شکست تسلیم کرتے ہوئے انہیں ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خود کو بونیر کی دختر قرار دینے والی سویرا پرکاش نے فارم 47 کی تصویر پوسٹ کی ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 25 کی جنرل نشست سے انتخابات میں حصہ لینے والی سویرا پرکاش نے 1754 ووٹ حاصل کئے۔

دوسری جانب صوبائی جنرل نشست پر انتخابات میں حصہ لینے اور اقلیت سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون نے اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔