پاکستان مسلم ليگ ( ن ) کے عطا اللہ تارڑ نے این اے 127 لاہور 11 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو شکست دے دی ۔
عام انتخابات 2024 کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 لاہور 11 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 337 پولنگ اسٹیشنز میں سے 337 کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔
حلقے این اے 127 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے عطا اللہ تارڑ 98210 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر 82230 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تیسرے نمبر پر رہے ۔