زرداری کے اسلام آباد پہنچنے پر کوئی اعتراض نہیں، احسن اقبال

389
economy

نارووال:مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت سازی ایک چیلنج ہے، قوم نے تقسیم مینڈیٹ دیا ہے، حالات کا تقاضا تھا ایک مستحکم مینڈیٹ دیا جاتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جن کو مینڈیٹ ملا ہے ان کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے مفاد حکومت سازی کے عمل کو اچھی طرح سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں، انتشار کی سیاست سے آگے بڑھیں گے تو ملک کا نقصان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی حکومت آئے گی اس کو آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ کرنا ہو گا، محاذ آرائی کی سیاست ہوگی تو ملک کا نقصان ہو گا، زرداری کے اسلام آباد پہنچنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، پاکستان کا دارالحکومت ہے ہر کوئی آتا جاتا ہے۔