عام انتخابات 2024 کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں این اے 196 قمبر شہداد کوٹ 1 کے تمام 303 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 85370 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
این اے 196 غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلاول کے مد مقابلہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ناصر محمود 34499 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔