این اے : 122لطیف کھوسہ نے خواجہ سعد کو شکست دیدی

252
لاہور کے حلقے این اے 122 میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ نے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق کو شکست دے دی ۔

لطیف کھوسہ نے ایک لاکھ 17 ہزار 109ووٹ لیے اور خواجہ سعد رفیق 77ہزار 709 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے۔

 ایکس پر جاری بیان میں سعد رفیق نے لطیف کھوسہ کو کامیابی پر دلی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر تسلیم خم، اللّٰہ کریم آنے والی پارلیمان کو متحد ہو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا فرمائے۔