لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما میاں شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں پر مخالف کے مقابلے میں سبقت حاصل ہے۔
عام انتخابات کے بتدریج وصول ہونے والے نتائج کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو حلقہ این اے 123 لاہور 7 کے 222 پولنگ اسٹیشنز میں سے 23 کے نتائج میں سبقت حاصل ہے۔ انہوں نے 15 ہزار 133 ووٹ لے کر برتری حاصل کر رکھی ہے جب کہ ان کے مقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار افضال عظیم نے اب تک 14 ہزار 823 ووٹ لیے ہیں۔
اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 قصور 2 کے 342 پولنگ اسٹیشنز میں سے 17 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت شہباز شریف 8689 ووٹ لے کر پہلے جب کہ آزاد امیدوار سردار محمد حسین ڈوگر 4360 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔