پی ٹی آئی سے وزیراعظم کا امیدوار کون؟ بیرسٹر گوہر نے بتادیا

406

بونیر: تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان جس پر انگلی رکھیں گے وہی پارٹی لیڈ کرے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ مکمل طور پر تعاون کرے، پولنگ اور گنتی کا عمل درست ہوگا تو جمہوری عمل مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹرز سے درخواست ہے باہر نکلیں، آج آزادی کا دن ہے، آج کے دن کا پورا پاکستان انتظار کرتا رہا ہے ، پاکستان کی جمہوری تاریخ کا آج نازک دن ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ باہر نکلنا چاہیے۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار آپ ہوں گے؟ انہوں نے جواب دیا کہ عمران خان جس پر انگلی رکھیں گے وہی پارٹی لیڈ کرے گا۔