جھنگ، پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد کا دھاوا، بیلٹ باکس اٹھا کر فرار

382

جھنگ: جھنگ کے صوبائی حلقہ پی پی 127 کے پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد دھاوا بول کر بیلٹ باکس اٹھا کر فرار ہوگئے۔

جھنگ میں پولنگ کے دوران مسلح افراد نے پولنگ سٹیشن پر دھاوا بولا اور وہاں موجود بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے جبکہ مسلح افراد کی جانب سے پریزائڈنگ آفیسر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ہنگامے کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر اور پولیس کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشن پر پہنچ گئی۔

پریزائڈنگ آفیسر نے بتایا کہ آزاد امیدوار کی پارٹی کے سپورٹر بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے ہیں اور باکس میں 500 سے زائد ووٹ کی پرچیاں موجود تھیں۔