اٹک : پنجاب کے شہر اٹک میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے درمیان جھگڑا ہو گیا، دونوں پارٹیوں کے کارکنان کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔
جھگڑے کے باعث دو پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل عارضی طور پر روکنا پڑا،پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھانگی حضرو پر پولنگ کا عمل روکاگیا ،پولنگ اسٹیشن یوسی آفس نارٹوپہ اٹک پر بھی پولنگ کا عمل روکنا پڑا تاہال ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔
دونوں پولنگ اسٹیشنز پر تقریبا پون گھنٹہ کے تعطل کےبعد پولنگ کا عمل بحال ہوا ہے ،جھگڑا کرنے والے دونوں گروہوں کے افراد کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیاگیا ۔
دریں اثنا راولپنڈی سول لائین کے علاقے میں راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کا کیمپ اکھاڑ دیا ،کیمپ سوشل سیکیورٹی آفس پولنگ اسٹیشن کے قریب پی پی 19 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تنویر اسلم کی جانب سے لگایا گیا تھا ۔جبکہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے نامناسب رویہ دیکھنے کو ملا ، دوبارہ کیمپ لگانے کے بعد پھر سے کیمپ اکھاڑ دیا ۔
واضح رہے کہ آر او پی پی 19 کو پی ٹی آئی کی جانب سے واقع کے خلاف درخواست جمع کروادی گئی ہے ۔