ابتدائی نتائج:مولانا فضل الرحمن کو پشین ، مریم نواز کو لاہور میں سبقت

490

پشین ، لاہور:انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق مولانا فضل الرحمن کو پشین اور مریم نواز کو لاہور میں سبقت حاصل ہو گئی۔

انتخابات کے غیر غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں این اے 44 اور این اے 265 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

انہیں حلقہ این اے 265 پشین کے 312 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے ابتدائی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 1434 ووٹ لینے کے بعد سبقت حاصل ہے جب کہ ان کے مخالف پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید ظہور احمد آغا نے 906 ووٹ لیے ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور 3 سے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو ابتدائی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں برتری حاصل ہے۔

338 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی مریم نواز 736 ووٹ لے کر پہلے نمبر جب کہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 308 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 120 لاہور 4 کے 229 پولنگ اسٹیشنز میں سے 17 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے سردار ایاز صادق 9353 ووٹ لے کر پہلے اور آزادامیدوارعثمان حمزہ اعوان 4701 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔