اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحد بند رہے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرحد بند کرنے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ 9 فروری کو افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحد معمول کے مطابق کھل جائے گی۔
اُدھر بارڈر حکام کا بھی کہنا تھا کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر طورخم بارڈر کو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے بارڈر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔طور خم بارڈر پر 24 گھنٹے تک ہر قسم کی آمدورفت معطل ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ طورخم سرحد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، بارڈر پر کسٹم سمیت تمام سرکاری دفاتر بھی بند رہیں گے۔بارڈر حکام کے مطابق کسی کو بھی بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔