پنجاب: ضلع اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت ہو گئے

713

لاہور: پنجاب کے ضلع اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن کی مجموعی مالیت لاکھوں تولہ بتائی جاتی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر کان کنی و معدنیات ابراہیم حسن مراد کی جانب سے اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ ضلع اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن کی کل مالیت 28 لاکھ تولہ بتائی جاتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ ان ذخائر سے 600 ارب روپے کا ریونیو جنریٹ ہوگا اور اس سلسلے یں جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی ہے۔

صوبائی وزیر کے مطابق پلیسر گولڈ کے 9 بلاکس کی نشاندہی ہو چکی ہے جن کی جلد نیلامی  کی جائے گی۔ جیولوجیکل سروے پاکستان نے 127 سیمپلز کا معائنہ کیا ہے، جس گولڈ کے ساتھ زنک، سلور، نکل، میگنیز، کاپر وغیرہ کی نشاندہی بھی ہوئی ہے ۔