پی ٹی آئی میں ٹکٹ بیچے جانے کے بیان پر قائم ہوں، شیخ رشید

263
If the Speaker has a conscience

 راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی کے خلاف کوئی پریس کانفرنس نہیں کی ،پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کے تین کروڑ روپے دے کر ٹکٹ لینے کے موقف پر آج بھی قائم ہوں، تین کروڑ روپے لے کر ٹکٹ دیا گیا جس کے شواہد موجود ہیں۔

اڈیالہ جیل میں عدالت نے شیخ رشید کو 9مئی کے حوالے سے قائم مقدمات میں ضمانت کی درخواست پرسماعت 10فروری تک ملتوی کر دی،عدالت نے پولیس حراست میں دینے کی استدعا بھی مسترد کردی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں ہوئی وہ جیل میں ایک مخصوص احاطے میں قید ہیں۔