عام انتخابات کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فوج تعینات

272
general elections
فوجی دستوں کی تعیناتی کا مقصد عام انتخابات کے دوران سول حکومت کی معاونت کرتے ہوئے انتخابی عمل کی شفافیت اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن کے روز سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں فوجی دستوں کو تعینات کر دیا ہے ہے جبکہ منڈی بہاء الدین اور چکوال میں کل تک فوج تعینات کر دی جائے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جہلم، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر اضلاع میں بھی کل تک فوج کو تعینات کر دیا جائے گا، تمام اضلاع کے حکام اس سلسلے میں پاک فوج سے رابطے میں ہیں۔

صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے جس کے لیے الیکشن سے جڑے تمام انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔