نواز شریف وزیراعظم بنے تو پھر انتقام کی سیاست شروع کردینی ہے، بلاول

584
We don't believe

لاڑکانہ : پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن والے جیت گئے تو ایک بار پھر دھرنے کی سیاست ہوگی، یہ لوگ جیت کر سیاسی مخالفین کے ساتھ پکڑ دھکڑ کریں گے، جنہوں نے حکومت دی یہ انہیں سے لڑ پڑے، ان کی وجہ سے پاکستان کا ہوا۔

بلاول نے کہاکہ   ن لیگ کی سیاست سے  نقصان پاکستانی معیشت اور عوام کا ہوا، وہ ایک بار پھر وزیراعظم بننے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں، چوتھی بار وزیراعظم بننے کے بعد بھی انہوں نے رونا ہی ہے،چھ مہینے بعد پھر یہی ہونا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، مجھے کیوں بلایا؟

انہوں نے کہا کہ آپ نے 8 فروری کو انہیں منہ توڑ جواب دینا ہے، 8 فروری کو شیر کا راستہ روکنا ہے، یہ شیر کسانوں، مزدوروں اور غریبوں کا خون چوستا ہے۔