حماس کا چند روز میں 15 اسرائیلی فوجی مارنے کا دعوی

503

غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے چند روز میں 15اسرائیلی فوجی مارنے کا دعوی کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کےعسکری ترجمان القسام بریگیڈ کا کہناہے کہ اسرائیل کی 43فوجی گاڑیاں تباہ کردیں اور 15اسرائیلی فوجیوں کو مار گرایا۔

القسام بریگیڈ کا دعوی ہے کہ حماس نے اسرائیل کے 4 فوجی ڈرون قبضے میں لے لیے اور تل ابیب پر بھی راکٹ حملے کیے گئے۔ادھر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے مزید 130سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔