چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ رواں ہفتے صرف 2 روز سماعت کریں گے

324
greatest

اسلام آباد: یوم یکجہتی کشمیر اور عام انتخابات کی دوسرکاری چھٹیوں اوردیگر مصروفیات کے باعث چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ رواں ہفتے صرف دوروز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

 چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بینچ بدھ کے روز 10مقدمات کی سماعت کرے گا جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل دورکنی بینچ 9فروری جمعہ کے روز 8مقدمات کی سماعت کرے گا جبکہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل دورکنی بینچ کل (منگل)کے روز12مقدمات کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دورکنی بینچ بدھ اور جمعہ کے روز 12،12مقدمات کی سماعت کرے گا۔

 جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل دورکنی بینچ اور جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میںجسٹس شاہد وحید پر مشتمل دورکنی بینچ 6،7اور9فروری کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بالتریب 44اور43مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل دورکنی بینچ اور جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی اورجسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل تین رکنی بینچ 6،7اور9فروری کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بالترتیب34اور40مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔