مظفر آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نہتے و معصوم کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک اور قابل مزمت ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم حقِ خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حتمی و منصفانہ حل صرف اور صرف اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق آزاد و غیر جانبدار استصوابِ رائے کے تحت ممکن ہے،غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔