نارووال : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کے ذہن میں زہر بھر دیا ہے۔
احسن اقبال نے نام لئے بغیر دانیال عزیز اور ان کے والد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ظفروال کے سیاستدانوں نے 70سالوں میں کوئی ایک منصوبہ بنایا ہو؟ ان کی دلچسپی اتنی ہے کہ ووٹ لے کر بس اڈہ چلانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایم این اے صاحب ہیں جو میرے اوپر گالی گلوچ کر رہے ہیں، ان کے والد اور انہوں نے 45سال سے شکرگڑھ کی سیاست کی ہے ، کوئی ایک منصوبہ شکرگڑھ میں دکھا دیں، ووٹ لینے کے بعد کبھی کسی کا فون نہیں سنا۔