عمران خان نے سستی شہرت کیلیے ریاست کو داؤ پر لگایا، شہباز شریف

208

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے ریاست کو داؤ پر لگا دیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسیحی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما میاں شہباز شریف نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ان کی اپنی وجہ سے ملی ہے۔ انہوں نے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش میں ریاست کو داؤ پر لگایا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم دور حکومت میں آئی ایم ایف کی کڑوی گولی نگلے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں تھا۔ ملک میں استحکام کے لیے ایسی حکومت ضروری ہے ، جس  پاس اکثریت ہو۔ موجودہ صورت حال میں پولیٹیکل ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے۔