پی ٹی آئی نے پختونخواہ کے لوگوں  کے جذبات سے کھیل کر ووٹ لیا، نواز شریف

395
eradicate inflation

سوات: مسلم لیگ  ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ ( کے پی کے) کے لوگ کیسے اس شخص کے جال میں پھنس گئے جس نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا؟خیبرپختونخوا کے سادہ لوگوں کے جذبات سے کھیلا گیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  نواز شریف نے کہاکہ ہاتھ کھڑا کرکے بتاؤ کتنے لوگ ہیں یہاں جن کو 50 لاکھ گھروں میں سے ایک بھی گھر ملا ہو؟پی ٹی آئی  کو دھوکہ دیتے ہوئے شرم نہیں آئی؟ عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کیے تھے؟ لوگوں کے جذبات سے کھیل کر ووٹ لیا بعد میں ان کو نہ نوکری دی نہ کوئی ریلیف دیا۔

،نواز شریف نے نام لیے بغیر صوبے کی سابق حکمران جماعت تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  کے پی کے کی عوام  نے ایسے بندے کو کیوں اجازت دی کہ اس نے ملک کو اجاڑ دیا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پچھلی باتوں کا حساب دینا پڑے گا، پی ٹی آئی کی 10 سال کے پی میں حکومت رہی ہے، لیکن کوئی ایک ترقیاتی کاموں کا منصوبہ دیکھنے کو نہیں ملا۔