اسلام آباد: ایران نے سیستان بلوچستان میں ہلاک ہونے والے پاکستانی مزدوروں کی لاشیں حوالے کر دیں۔
ایرانی بارڈر سیکیورٹی گارڈز نے لاشیں پاک ایران سرحد پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیں۔
پاکستانی شہریوں کی میتیں اسسٹنٹ کمشنر تفتان وقار کاکڑ نے وصول کیں۔ایرانی حکام کی جانب سے واقعے کی مذمت کی گئی اور تحقیقات کا حکم دیا گیا۔
پاکستان میں ایرانی ایلچی نے اپنے بیان میں ایران میں پاکستانی مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور اسلام آباد دونوں ملکوں کے تعلقات کو نقصان پہنچانا برداشت نہیں کریں گے۔
27 جنوری کو جنوب مشرقی ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے شہر سراوان کے مضافاتی علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے کم از کم نو پاکستانی شہریوں کو گولی مار کر ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا۔
معلومات کے مطابق متاثرین میں سے پانچ کا تعلق صوبہ پنجاب کے علی پور کے مختلف علاقوں سے تھا اور وہ گزشتہ ایک دہائی سے ایران میں کام کر رہے تھے۔