ایف سی بلوچستان نارتھ نے لاکھوں لیٹر ایرانی ڈیزل پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

359

کوئٹ: ایف سی بلوچستان نارتھ نے لاکھوں لٹر ایرانی ڈیزل پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان نارتھ کا  سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور اس سلسلے میں  ایف سی بلوچستان نارتھ کی جانب سے بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایف سی بلوچستان نے براستہ بلوچستان پنجاب کی جانب ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، انسداد سمگلنگ کی یہ کارروائی بلوچستان کے ضلع مسلم باغ میں قومی شاہرہ پر کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اسمگلرز نے 6 ٹرکوں کے ذریعے تقریبا 3 لاکھ لٹرایرانی ڈیزل پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی، ایف سی بلوچستان نارتھ کے جوانوں نے خفیہ اطلاعات ملنے پر بروقت کاروائی عمل میں لائی۔

ایف سی کے جوانوں کی جانب سے ضبط شدہ غیر قانونی ڈیزل ضروری کارروائی کے بعد حکام کے حوالے کر دیا گیا۔