میلبورن: آسٹریلوی خاتون کرکٹر لارین چیٹل جلد کے کینسر کا شکار ہیں جو علاج کے لیے کرکٹ ٹیم سے باہر رہیں گی، وہ ویمن پریمیئر لیگ سمیت رواں سیزن میں نہیں کھیل سکیں گی۔
نیو سائوتھ ویلز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لارین چیٹل سال کے آخر میں ٹریننگ میں واپسی کے لیے پر امید ہیں، انہیں گردن کے قریب اسکن کا کینسر ہے اور وہ اب اس کا علاج کروائیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لارین نے ابتدائی علاج 2021 میں کرایا تھا، اب کرکٹر نے گزشتہ روز بھی چیک اپ کرایا ہے۔
واضح رہے کہ لارین چیٹل نے گزشتہ برس کے آخر میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، وہ رواں ماہ پرتھ میں ساتھ افریقا کے خلاف کھیلنے کی امیدوار تھیں۔