کامیاب آزاد امیدوار اکثریت میں ہوں تو اپنا وزیراعظم بنا سکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

260

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار اکثریت میں ہوں تو اپنا وزیراعظم بھی بنا سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد آزاد امیدواروں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ 3 روز کے اندر کسی پارٹی کو جوائن کریں اور اگر مقررہ وقت کے دوران کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار کسی پارٹی کو جوائن نہیں کر سکے تو پھر وہ آزاد حیثیت کے ارکان ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار اگر اکثریت میں ہوں تو وہ مل کر اپنا وزیراعظم بھی بنا سکتے ہیں۔