مری:وادیٔ تیراہ اور مری سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، جس سے قدرت کا حسن مزید دوبالا ہوگیا ہے۔برفباری کے بعد بالائی علاقوں میں سیاحوں کی آمد بڑی تعداد میں ہو رہی ہے۔
دوسری جانب ملکہ کوہسار پر بھی گزشتہ شب سے برف باری کا آغاز ہوگیا، جس سےٹھنڈ بڑھ گئی۔ مقامی انتظامیہ نے کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں جب کہ ریسکیو ٹیموں کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سوات، مالم جبہ اور کالام میں بھی سیاحوں کا رش لگ گیا ہے۔ آزاد کشمیر میں برفباری سے کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔
ملک میں کہیں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے تو کہیں برفباری سے حسین وادیوں کا حسن مزید نکھر گیا ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔ کچھ علاقوں میں ہر چیز برف سے ڈھک گئی۔مری میں آٹھ فٹ برف ریکارڈ کی گی جبکہ ایوبیہ اور نھتیاگلی میں ایک فٹ سے زاد برف پڑ چکی ہے۔سیاحوں کی بھی بڑی تعداد مری پہنچی ہوی ہے اور شہری سہانے موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔