راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ این اے 56میں تحریک انصاف کے امیدوار شہریار ریاض نے تین کروڑ روپے میں پارٹی ٹکٹ خریدا۔
سوشل میڈیا پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ان کے خلاف راولپنڈی کے حلقہ این اے 56سے الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر شہریار ریاض نے 3کروڑ روپے میں ٹکٹ خریدا ہے۔
PTI’s NA56 candidate Sheryar Riaz bought ticket for 3 crime rupees: Sheikh Rasheed pic.twitter.com/Qdlos2eubN
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) January 31, 2024
اُنکا کہنا تھا کہ میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ شہریار ریاض نے 3کروڑ روپے کا ٹکٹ خریدا ہے، انشا اللہ ان کو قلم دوات کی مار پڑے گی۔