کراچی :نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم کہا ہے کہ سیاسی لبرل پارٹیاں مل کر دانستہ طور پر مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں، میڈیا رپورٹس میں بھی غزہ میں ہونے والے مظالم کا تذکرہ دب گیا ہے۔
راشد نسیم نے کہاکہ غزہ میں ہونے والے انسانیت سوز واقعات کا تذکرہ صرف سوشل میڈیا پر رہ گیا ہے جبکہ دوسری طرف مغربی ممالک امریکا نہایت ہٹ دھرمی اور ڈھٹائی سے اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عالمی عدالت کے فیصلے کو ٹھوکر سے اڑا دیا گیا اور اسے کوئی اہمیت نہیں مل رہی، اس پس منظر میں علمائے کرام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ہرجمعے کو فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بھرپور طریقے سے آواز بلند کریں۔