لاہور: جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر افسوس ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاست بحرانی صورت حال سے دوچار ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ قومی قیادت اور سیاسی جماعتوں کو قومی ترجیحات پر اکٹھا ہونا ہوگا۔