اسلام آباد:نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین پر اپنے اصولی موقف سے دستبردار نہیں ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ مشرق وسطی ایک پیچیدہ چیلنج ہے، پاکستان دنیا کے مختلف فورمزپر عالمی برادری کو یہ بتاچکا ہے کہ غزہ کی صورتحال میں تسلسل ناقابل قبول ہے، فوری سیزفائر کے ساتھ ساتھ متاثرین کے لئے انسانی امدادی راہداری کھولی جانی ضروری ہے، یہ مسلم ممالک کے ساتھ پاکستان کا مشترکہ موقف ہے ۔
انہوں نے کہاکہ آئین کے تحت فوجداری نظام انصاف میں مزید اصلاحات کے لئے قانون سازی کا اختیار صرف پارلیمان کا ہے،موجودہ فوجداری نظام انصاف کے تحت سزاؤں کی شرح انتہائی کم ہے جو خامیوں کو ظاہر کرتی ہے اور موثر قانون سازی کے ذریعے ان خامیوں کو دور کرنے کے لئے کوششیں کی جاسکتی ہیں۔