اسلام آباد: ترجمان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس کے غیرمنصفانہ ٹرائل کا سامنا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ پارٹی قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو آرٹیکل 10 اے کے تحت مسلسل غیرمنصفانہ اور غیر آئینی ٹرائل کا سامنا ہے ۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہاکہ ٹرائل کو عدالت کی جانب سے دو بار کالعدم قرار دیا جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے، عدالتی فیصلوں کے باوجود سائفر کیس کی غیرمنصفانہ کارروائی کو جاری رکھنا عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف منفی عزائم کی عکاسی کررہا ہے۔