ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 4 مجرموں کو پھانسی

564

تہران :ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 4 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی عدلیہ نے اسرائیل کے لئے جاسوسی کے مجرموں کو پھانسی دیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ان مجرموں نے اسرائیلی ایجنسی موساد سے بیرونِ ملک تربیت حاصل کی تھی۔یہ مجرمان عراقی کردستان کے راستے سے ایران میں داخل ہوئے اور صوبے اصفہان میں وزارتِ دفاع کی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

چاروں مجرمان کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کئے جانے کے بعد ان کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا ۔

واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ ایک برس کے دوران 92 افراد کو پھانسی دی گئی جب کہ سال 2023 میں یہ تعداد 834 تھی۔