ڈیوس کپ: بھارتی ٹینس ٹیم کی 59سال بعد پاکستان آمد

601

اسلام آباد:بھارت کی ٹینس ٹیم 59سال بعد پاکستان آئی ہے، بھارتی ٹینس ٹیم آخری بار 1964میں  آئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس ٹیم میں 5 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں 2 فز یو اور ایک ایک کوچ، منیجر اور کو آرڈینیٹر شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے تحت شیڈول ڈیوس کپ ٹینس ٹائی کھیلے گی،ڈیوس کپ کے لیے اسلام آباد پہنچنے والی بھارتی ٹیم کے ہمراہ صحافی بھی پاکستان آئے ہیں اور بھارت کی ٹینس ٹیم اسلام آباد میں ٹینس کمپلیکس کے پاس مقامی ہوٹل میں قیام کرے گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان بالترتیب 3اور 4فروری کو ڈیوس کپ ٹائی ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔