سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کا شور شرابہ، کارروائی معطل

363

اسلام آباد: سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے شور شرابہ کردیا جس کے بعد جج کو کارروائی معطل کرنا پڑگئی۔  

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی عدالت قائم ہوئی جس میں امریکی سائفر کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو ہوئی۔ عدالت میں بانی تحریک اںصاف عمران خان اور رہنما شاہ محمود قریشی پیش ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی اور عمر بلال،سرکاری وکلا، شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی، عام لوگ اور گواہ بھی کمرہ عدالت پہنچ گئے۔ 

وزارت عظمی کے دور میں عمران خان کے سیکریٹری سیکریٹری رہنے والے اعظم خان پر جرح شروع ہوئی اس دوران عدالت کا ماحول کشیدہ ہوگیا، عمران خان اور شاہ محمود قریشی غصے میں آگئے اور شور شرابہ شروع کردیا۔ 

واضح رہے کے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے جج کو کارروائی کچھ دیر کے لیے موخر کرنا پڑگئی۔