تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قطر پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی سرپرستی کا الزام دھر دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے ایک انٹریو کے دوران دعوی کیا کہ حماس کی اعلی قیادت قطر میں رہائش پذیر ہے اور حماس کو قطر فنڈنگ فراہم کرتا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ قطر کو آگے بڑھ کر حماس پر یرغمالیوں کی واپسی کے لیے دبا ڈالنا چاہیے۔
نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے قطر پر حماس کی سرپرستی سے متعلق اپنا بیان واپس لینے سے انکار کردیا۔
دوسری جانب قطری وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان پر شدید حیرت کا اظہار کیا ہے۔