وڈیرے کاغریبوں پراٹھنے والا ہاتھ توڑدیں گے، مولانا فضل الرحمان

683
break his hand

کندھ کوٹ: جمعیت علما اسلام(ف)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انتقام کا دور گزر چکا، لوگوں کا ڈرایا نہیں جائے جے یو آئی کی طرف کوئی ٹیڑھی آنکھ سے دیکھے گا تو  وہ آنکھ باقی نہیں رہے گی کسی وڈیرے کا ہاتھ غریب کی گریبان تک گیا تو وہ ہاتھ توڑ دیں گے۔

کندھ کوٹ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے وسائل سندھ کے عوام کے لئے ہیں، ان کو کسی طور پر بھی مفادات کی نظر نہیں کیا جاتا، بار بار اقتدار میں آنے والوں نے سندھ کی تقدیر نہیں بدلی، امن امان یہاں پر بڑا مسئلہ بن چکا ہے، یہاں کے مقامی لوگ محفوظ نہیں ہیں، بیروزگاری بڑھ چکی ہے، انفرااسٹرکچر کی بدتر صورتحال ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ اب سندھ کے عوام کو فیصلہ بدلنا ہوگا،اور اس قیادت کو مسترد کریں جو پچھلے کئی سالوں سے سندھ کے وسائل پر قابض ہیں، جو غریب عوام کو مزید دلدل میں دھکیل رہے ہیں اور ایک ایسی قیادت کا انتخاب کریں جو مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہوں، جب سندھ میں سیلاب آیا تو یہ جمیعت علما کی قیادت آپ کی دہلیز پر آپ کے مدد کے لئے پہنچی تھی، آج وہی قیادت آپ کے پاس آپ سے ووٹ مانگنے آئی ہے، اس بار جاگتے رہنا ہے، اپنے ووٹ کا صحیح انتخاب کرنا ہے، اپنا ووٹ دیانتدار قیادت کو دینا ہے جو جمعیت علما اسلام کی صورت میں موجود ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ووٹ کے وقت اپنے حالات کو یاد رکھنا ہے، اگر اپنے حالات بدلنا چاہتے ہو، اگر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو پھر کتاب کا انتخاب کریں اپنا ووٹ کتاب کو دیں۔