مزدوروں پر حملہ پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے، نگراں وزیر خارجہ

590
Pak-Iran relations

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہاہے کہ ایران میں دہشت گردانہ حملے میں پاکستانی مزدوروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حملہ پاک ایران تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے دہشت گرد واقعے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارے مشترکہ دشمن نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی پاداش میں یہ گھناؤنا خونی کھیل کھیلا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہولناک اور قابل نفرت واقعہ ہے اور ہم اس کی بلاشبہ مذمت کرتے ہیں، ایرانی حکام کے ساتھ اس معاملے پر رابطے میں ہیں اوراس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے پر زور دیتے ہیں۔

جیل عباس جلانی کا کہنا تھا کہ ہم اس سنگین معاملے سے پوری طرح آگاہ ہیں اور تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں، سفارت خانہ لاشوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کی پوری کوشش کرے گا، اس طرح کے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشت گردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے۔