ورلڈ ٹیبل ٹینس: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

578

دوحہ: ورلڈ ٹیبل ٹینس یوتھ کنٹینڈر کے سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑی حور فواد کو بھارتی کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق دوحا میں جاری ورلڈ ٹیبل ٹینس کے سنگلز مقابلوں میں حور نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد ہور اس عالمی ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی ملکی تاریخ کی پہلی خاتون بن گئیں۔

اس سے قبل حور فواد نے کوارٹر فائنل میں جرمن کھلاڑی کو شکست دی تھی۔